چیف جسٹس بلوچستان نے جمشید خان کو اسپیشل جج احتساب عدالت تعینات کر دیا
*کوئٹہ(بی این سی نیوز)بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نے بلوچستان ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزجج (BPS-21)جمشید خان کو انکی موجودہ خدمات سے فارغ کرتے ہوئے سپیشل جج احتساب عدالت IIIکوئٹہ کی نئی ذمہ داریاں فوری طورپر تفویض کردی ہیں یہ اقدام وزرات قانون و انصاف حکو مت پاکستان کے مراسلہ نمبر F.8(96)2021AVجاری کردہ مورخہ 29 مارچ 2023 کے تسلسل میں کیا گیا ہے وہ تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر یا اگلے احکامات تک اپنی تنخواہ و سکیل پر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔*