BNC OFFICAL WEBSITE

 دوست ممالک آئندہ ہفتےپاکستان کو قرضے کی قسط جاری کردینگے،سینیٹرعبدالقادر



*اسلام آباد(بی این سی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پیٹرولیم و ریسورسز سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کا پاکستان کو قسط جاری نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی قوتیں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں اس وقت آئی ایم ایف پاکستان کو مفلوج اکنامی کی طرف دھکیل رہا ہے ہمارے جو دوست ممالک میں ان سے بھی رقم کے حصول میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، آئی ایم ایف خود قسط جاری کررہا ہے کہ دوسرے ممالک کو پاکستان کی امداد کیلئے راستہ دے رہا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی کمی کی وجہ سے پاکستان کی امپورٹ بھی شدید متاثر ہے، انہوں نے کہا کہ روس سے 50 ڈالر میں تیل ملنے کی امید ہے جو تیل اس وقت ہم انٹرنیشنل مارکیٹ سے 75 سے78ڈالر میں لے رہے ہیں لیکن ڈالر کی وجہ سے پاکستان خام تیل سستے داموں نہیں خرید سکتا آئی ایم ایف کے منصوبے کے تحت پاکستان کو کارنر کردیا گیا ہے لگتا ہے کہ ان کی نظریں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر ہیں اگر پاکستان سے ایٹمی اثاثے چھین لئے گئے تو عدم توازن پیدا ہوجائیگا ،انڈیا نے پہلے ہی پاکستان کے حقوق غضب کررکھے ہیں اور کشمیر میں بھی گزشتہ کئی سال سے جارحیت جاری رکھی ہے جبکہ امریکہ اور دوسری بڑی طاقتیں بھارت کی جارحیت کو روکنے میں ناکام ہیں ،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ایٹمی اثاثے رول بیک ہوگئے تو ملک میں عدم توازن پیدا ہوسکتا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ہفتے دوست ممالک پاکستان کو قرضے کی قسط جاری کردینگے جس سے فارن اثاثوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم