BNC OFFICAL WEBSITE

 مستقبل پیپلز پارٹی کا‘ بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے‘ نواب زہری



*کراچی( bnc.pk)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری سے جھالاوان ہائوس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صادق عمرانی ،ضلع نصیر آباد کے رہنماء سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی، سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی اورسردار دوست محمد ساتکزئی نے اہم سیاسی بیٹھک کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان کی سیاست اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیا گیا اور بالخصوص ضلع نصیر آباد کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی منصوبہ بندی مقامی سیاست کے داوٴ پیچ کے حوالے سے نواب ثناء اللہ زہری کو آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ضلع نصیر آباد سمیت بلوچستان بھر میں مزید منظم اور فعال کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر نواب ثناء اللہ زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نصیر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا مضبوط گڑھ ہے، مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے آنے والے جنرل الیکشن میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان بھر بالخصوص جھالاوان نصیرآباد سراوان میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی ۔بلوچستان کے عوام ترقی دشمن جماعتوں کی منافقت اور دوغلاپن سے عاجز آچکے ہیں اس لئے وہ اپنے دکھوں کا مداوا پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو سمجھتے ہیں، ہماری سیاست کا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے ،بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار دینا ہماری پارٹی کا نعرہ ہے ۔عوام نے پارٹی کی قیادت کو ایک اور موقع دیا تو بلوچستان کے محرومیوں کا بھی خاتمہ ہو گا۔ملاقات میں پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنماء نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری عبدالحمید شیخ علاوٴالدین زہری اورعبدالخالق زہری بھی موجود تھے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم