BNC OFFICAL WEBSITE

 عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارا مشن ہے ،ملک نصیر شاہوانی



*کوئٹہ (ا) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کے صوبائی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی سے جمعیت کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے کلی رئیسانی ہزار گنجی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ملاقات کی، ملاقات میں کہا گیا کہ کلی رئیسانی ہزار گنجی کو ہزار گنجی فیڈر سے بجلی کی فراہمی اور کلی رئیسانی ہزار گنجی کے لئے مکمل فیڈر کا افتتاح بہت جلد ہوگا کلی رئیسانی ہزار گنجی کی مختلف گلیوں عیدالفطر کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی میر غلام غلام رسول مینگل حاجی کابل مری مری صلاح الدین ودیگر بھی موجود تھے۔ ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارا مشن ہے ،عوام کے حقوق اور جائز مسائل کےحل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام کی امیدوں کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جمہوری قوتوں کا ایک مضبوط سیاسی پلیٹ فارم ہے جو بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جہد وجہد کررہی ہے۔؎*

Post a Comment

أحدث أقدم