BNC OFFICAL WEBSITE

 غربت پر قابوپانے کیلئے بی آر ڈی ایس کی خد ما ت لی جا ئیں، شازین بگٹی



*کو ئٹہ(بی این سی رپورٹر)وفا قی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بڑے پیما نے پر سیلاب سے تبا ہی ہو ئی ہے بی آر ڈی ایس جیسے اداروں کو آگے لا یا جا ئے اور ان سے کا م لیا جائے جس سے غر بت کو کنٹرو ل کیاجا سکتا ہے،یہ بات انہوں نے بلوچستان رورل ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے دور ے کے مو قع پربات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر بی آر ڈی ایس کے چیف ایگز یکٹیو افسر میر حیدر شاہو انی، پروگرا م ڈائر یکٹر میر احمد وفاقی وزیر کو بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں کیے گئے امدا ی کاموں کے با ر ے میں بریفنگ دی، نوابزدہ شازین بگٹی نے کہا کہ بی آر ڈی ایس ایک ذمہ دار اور انتہا ئی اہمیت کا حا مل ادار ہ ہے جو ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد،قلات، کچھی، بولان میں انہو ں نے کا م کیے ہیں جن سے بہت متا ثر ہوا ہوں اور ہم تمام نیشنل، انٹرنیشنل ڈونرز سے کہتے ہیں کہ وہ بی آر ڈی ایس سے تعاون کریں، انہو ں نے کہا کہ بلوچستان خاص طور پر میرے حلقے سمیت سبی، نصیر آبا د، جعفر آبا د، ڈ یر ہ بگٹی، کو ہلومیں گلیو ں کوپختہ کر نے درخت لگا نے سمیت دیگر منصوبوں پربی آر ڈی ایس کی خد ما ت لی جا ئیں گی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم