BNC OFFICAL WEBSITE

 پارٹی کا ہر کارکن میرا بھائی‘ انکے دکھ درد میں شریک ہوں‘ اسد اللہ بلوچ



*کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے ضلع بولان تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثے میں پارٹی کے مرکزی کونسلر و یونین کونسل پیر غازی کے ممبران رئیس مجید مغری، یٰسین بوہڑ اور رفیق گجر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس و دیگر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ہر ورکر میرا بھائی اوربیٹا ہے ان کے دکھ درد میں اوران کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ۔ ضلع کچھی واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مطالبہ کرتا ہوں کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ بلوچستان بھر میں پارٹی ورکروں سے التجا ہے کہ آج بعداز افطاری شہداءبولان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائوں کااہتمام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء بولان فرسودہ قبائلی نظام کے خلاف جہد کار تھے ،اللہ پاک شہداء کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔*

Post a Comment

أحدث أقدم