BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان کی پانچ جامعات کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز 17مارچ کو گورنر ہائوس میں ہونگے

 بلوچستان کی پانچ جامعات کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز 17مارچ کو گورنر ہائوس میں ہونگے



*کوئٹہ(اسٹاف ر پورٹر)بلوچستان کی پانچ جامعات کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز 17مارچ کو گورنر ہائوس میں ہونگے ۔ شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے لیٹر جاری کر دئیے گئے ذرائع نے بتایا کہ بیوٹمز کی سربراہی کیلئے 19 ‘ میر چاکر خان خان رند یونیورسٹی کیلئے 21بلوچستان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے لیے پانچ اور یونیورسٹی آف لورا لائی کیلئے 22 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ امیدواروں کی اکثریت نے ایک سے زائد جامعات کے لیے بھی درخواستیں دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ امیدواروں میں ڈاکٹر خالد حفیظ، پروفیسر شبیر احمد لہڑی، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ‘پروفسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ‘ ڈاکٹر محمد اعظم، ڈاکٹر امتیاز علی خان، ڈاکٹر عبدالرزاق ، ڈاکٹر سکندر علی عباسی، ڈاکٹر مقصود احمد اور دیگر شامل ہیں۔ بلوچستان کی سرچ کمیٹی نے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے عمر کی حد 65سال ‘ 20برس کے تدریسی تجربے اور 20 تحقیقی پرچوں کی شرط رکھی ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم