BNC OFFICAL WEBSITE

 پشتون وسائل پر اختیار نہ ہونے کی وجہ سے در بدر ہیں، خوشحال کاکڑ



*کراچی (پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ کی صوبائی کانفرنس کراچی میں ہوئی ، بند سیشن کی صدارت پارٹی کے چئیرمین خوشحال خان کاکڑ نے کی، کانفرنس میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں کے مندوبین نے شرکت کی جبکہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، کانفرنس کے بند اجلاس سے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسی ٰروشان، جنوبی پشتونخوا کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور صدیق آغا نے خطاب کیا۔اس موقع پر صوبائی کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں صوبائی صدر صدیق آغا، سینئر نائب صدر افضل خان، نائب صدر بشیر مندوخیل، صوبائی سیکرٹری شفیع ترین، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز احمد شاہ مندوخیل، جعفر شاہ مندوخیل، عبدالخالق کاکڑ، رفیع اللہ آغا، روف وطنجار، سردار مومن خان سلیمانخیل، حاجی منیر احمد، حاجی ذکریا خان کاکڑ، حبیب اللہ لالا منتخب ہوئے۔ نئے منتخب عہدیداروں سے خوشحال خان نے حلف لیا۔ کانفرنس کے کھلے اجلاس سے پارٹی چئیرمین خوشحال خان کاکڑ، مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید کاکاجی، قادر آغا، عیسی روشان یوسف خان کاکڑ، سردار گل مرجان کبزئی، عیسی اچکزئی، صاحبہ بڑیچ اور صدیق آغا نے خطاب کیا اور نئے منتخب عہدیداروں کو مبارک دی۔ مقررین نے کہا کہ سندھ صوبائی کانفرنس ایسے حالات میں ہورہی ہے کہ ملک میں مہنگائی کا دور دورہ ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں ،غریب عوام شدید کرب اور مشکلات کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دئیےگئے ہیں جبکہ ملک کی اشرافیہ ہر قسم کی تنگ دستی کے حالات سے بے خبر آسودہ زندگی گزار رہی ہے ۔ پشتونوں کی قومی غلامی اور اپنے وسائل پر اختیار نہ ہونے کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور ہر طرف سے ان پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ پشتونوں کو ملک دیگر علاقوں خصوصا پنجاب اور سندھ میں رہنے اور کاروبار کرنے میں سخت مشکلات درپیش ہیں اور انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے حالانکہ ملک کے آئین اور قانون کے تحت انہیں یہ حق حاصل ہے۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی کو سندھ میں منظم کیا جائے گا اور پشتونوں کو درپیش مسائل اور اس کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم