BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان کے مسائل کا حل صرف جمعیت کے پاس ہے،مولانا عبدالواسع

 بلوچستان کے مسائل کا حل صرف جمعیت کے پاس ہے،مولانا عبدالواسع



*کوئٹہ(بی این سی نیوز )جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہےکہ بلوچستان میں پارٹی کی فعالیت کیلئے جمعیت کے کارکن اور عہدیدار بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اب ہماری نظریں آئندہ عام انتخابات ہے جس کیلئے ہم نے آج سے ہی عوام کے پاس جا کر جمعیت کے مرکزی امیر کا پیغام پہنچائیں گے بلوچستان کے مسائل کا حل صرف جمعیت علماء اسلام کے پاس ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سنیئر عہدیداروں سے اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے وفاقی حکومت اور پی ڈی ایم اپنا کردار ادا کررہی ہے اس لیئے عوام کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے اس وقت ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ پہلے سے ہی ملک کا صورتحال گھمبیر ہے تمام سیاسی جماعتوں اور ملکی ادارے ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار اد اکریں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونگے اس سے قبل عام انتخابات کا انعقاد کرانا غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل ہے جمعیت کے عہدیداروں اور کارکنوں پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی فعالیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں ایسا نہ ہوکہ ہم کامیابی سے ہمکنار نہ ہو۔*

Post a Comment

أحدث أقدم