BNC OFFICAL WEBSITE

معاشرے کےباشعور طبقات خانہ و مردم شماری کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں ،ایچ ڈی پی

 معاشرے کےباشعور طبقات خانہ و مردم شماری کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں ،ایچ ڈی پی



*کوئٹہ ( بی این سی نیوز ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے عوام سے ڈیجیٹل مردم خانہ شماری میں بھرپور طورپر حصہ لیکر درست معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اس مقصد کے حصول کیلئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سماجی سیاسی، تعلیمی، فلاحی اداروں ، معاشرے کے باشعور تعلیم یافتہ حلقوں،معتبرین ومعززین سے عوام میں آگاہی مہم چلا کر انہیں آگاہ کرنے اور ہرفرد تک اس کے مثبت پہلوؤں کواجاگر کرنے کی اپیل کی ہے۔گزشتہ روز ڈیجیٹل مردم شماری کی اہمیت کے بارے میں پارٹی کے زیراہتمام آگاہی کانفرنس سے ہزارہ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے احمد علی کوہزاد،نائب چیئرمین دوئم عزیز اللہ ہزارہ، سیکرٹری اطلاعات ورکن اسمبلی قادر علی نائل،رکن مرکزی کونسل منظور حنان نے خطاب کیاکانفرنس میں ہزارہ ٹاؤن کے مختلف اداروں،علاقے کے معززین،معتبرین اور خواتین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجارہاہے جو عوام کیلئے نئی اور مشکل ہوگی اگر چہ ادارہ شماریات پر فرض ہے کہ وہ اس قسم کے فیصلے سے قبل عوام میں آگاہی مہم شروع کرکے عوام کو ذہنی طورپر اس مقصد کیلئے تیار کرتا بلوچستان کی تعلیمی،سماجی،پسماندگی کومدنظررکھتادوردراز علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی تک عام شہریوں کے دسترس نہ ہوے پر توجہ دیتا مگر اس ادارے نے ان تمام مسائل کی جانب توجہ دی نہ ہی صوبے کے سیاسی سماجی اداروں کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ کیا یہ بالکل یک طرفہ فیصلہ ہے مگر اس کے باوجود عوام کوآگاہی دینے کا مشن اور انہیں درست معلومات کی فراہمی کیلئے اعادہ کرنا سیاسی وسماجی اداروں کا فرض ہے پارٹی اس مقصد کیلئے تنظیمی سطح پر اپنی کوشش کرتے ہوئے مردم وخانہ شماری کے عمل میں قیادت سے لیکر کارکنوں کی سطح تک اپنا کردار ادا کرےگی۔مقررین نے کہاکہ مردم وخانہ شماری کی بنیاد پر قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں، وسائل کی تقسیم،ملازمتوں،کاروبار اور دیگر تمام امور ریاست طے کئے جاتے ہیں اگر عوام نے بروقت درست معلومات فراہم نہیں کی یا کسی کوتاہی وسستی کے مرتکب ہوئے تو اس کے نتائج ہمارے نئی نسل کو بھگتنا پڑیں گےلہٰذا ضروری ہے کہ عوام 20فروری سے ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری کے عمل میں حصہ لیں اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ افراد دیگر لوگوں کی رہنمائی کرکے انہیں آگاہی فراہم کریں اور ان کی مدد کرکے ہر فرد کو مردم شماری کے عمل میں لازمی شرکت کریں ۔اس موقع پر ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر منظور حنان نے ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم