BNC OFFICAL WEBSITE

مسائل کے حل کیلئے ووٹ کادرست استعمال کرناہوگا‘ نیشنل پارٹی

 مسائل کے حل کیلئے ووٹ کادرست استعمال کرناہوگا‘ نیشنل پارٹی



*کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ فنانس سیکرٹری سعیداحمد سمالانی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ عوام کو مسائل کے حل اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ووٹ کی طاقت کو سوچ سمجھ کر استعمال کرناہوگا عوام ایسے چہروں کو مسترد کردیں جنہوںنے منتخب ہونے کے بعد مسائل حل نہیں کیے این اے 265کے عوام اس مرتبہ نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹررمضان ہزارہ کوکامیاب بنائیں کیونکہ سابق نمائندوں نے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں صرف اضافہ ہی کیاہے رہنمائوںنے کہاکہ صرف انتخابات میں نظرآنے والے کوئٹہ شہر اورعوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے بدقسمتی کی انتہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا وسطی علاقہ آج بھی پانی بجلی گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی ذمہ دار حکومت کے ساتھ ان حلقوں کے نمائندوں پر بھی عائد ہوتی ہے ۔*

Post a Comment

أحدث أقدم