BNC OFFICAL WEBSITE

*بلوں کی عدم ادائیگی کیسکو کیلئے مالی مشکلات کا سبب بن رہی ہے، سی ای او کیسکو*

 بلوں کی عدم ادائیگی کیسکو کیلئے مالی مشکلات کا سبب بن رہی ہے، سی ای او



*کوئٹہ (bnc.pk)چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئرعبدالکریم جمالی نے کہاہے کہ کیسکوکے پاس دیگر کوئی مالی وسائل نہیں ہیں جس کی وجہ سے صارفین کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کمپنی کیلئے مالی مشکلات کاسبب بن رہی ہے،یہ بات انہوں نے گذشتہ روزکیسکوکے اعلیٰ سطح کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نےکہاکہ بلو ں کی وصولی سے حاصل ہونے والے رقوم کے علاوہ کیسکوکے پاس دیگر کوئی مالی وسائل نہیں ہیں ، کیسکوچیف نے فیلڈآپریشن افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کے پرانے اورخراب میٹروں کی بروقت تبدیل کئے جائیں علاوہ ازیں بجلی کی لائن پر کام کے دوران کارکنوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور حفاظتی اصولوں پر بھی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوری سے قومی گرڈکونقصان پہنچنے کے علاوہ قومی خزانے کوبھی ریونیو کی مدمیں بھی کروڑوں روپے کانقصان اُٹھاناپڑرہاہے علاوہ ازیں بجلی چوری اورغیرقانونی کنکشنز کی وجہ سے گرڈسسٹم پر بے تحاشا لوڈبڑھ جاتاہے جس کے باعث وولٹیج میں کمی وبیشی، ٹرپنگ اوربجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہوجاتاہے انہوں نے مزیدکہاکہ صارفین کے ساتھ بہتر تعلق کو استوار کریں اور سروس میں بہتری لانے کے لئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں۔ انھوں نے تمام آپریشن سرکل کے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہ کر تمام فیڈروں کی کومبنگ اور غیر قانونی کنکشنز منقطع کریں علاوہ ازیں صوبہ کے تمام علاقوں میں اے ایم آر میٹروں کی تنصیب کے کام کو مارچ کے وسط تک مکمل کیاجائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر (آپریشن )سید یوسف شاہ نے کہاکہ وسائل کی کمی کے باوجود ریکوری کے اہداف کو پوراکیاجائے اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کو مزید تیز کیاجائے۔ اجلاس میں چیف انجینئر (پلاننگ)محمدنعیم کاکڑ، چیف انجینئر (اواینڈایم) محمداقبال بڑیچ، چیف انجینئر (ٹی اینڈجی) سمیع اللہ،چیف انجینئر محمدہاشم جوگیزئی اورکیسکوکے تمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکس ای این و دیگر متعلقہ آپریشن ڈویژن کے افسران بھی شریک تھے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم