BNC OFFICAL WEBSITE

 ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے درخت لگائے جائیں گے‘ ڈی سی جھل مگسی



*گنداواہ (بی این سی نیوز ) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی یاسر حسین نے کہا ہے کہ ضلع کو سر سبز وشاداب بنانے کے لئے شجرکاری مہم کے موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے تعاون سے درخت لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں پودا لگاکر شجر کاری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام سرور مگسی، اسپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین ودیگر بھی موجود تھے اس دوران ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عابد حسین نے انھیں درختوں کے فوائد سے آگاہ کیا یاسر حسین نے کہا کہ درخت لگا کر ان کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے درخت نہ صرف ماحول پر خوشگوار اثرات بلکہ علاقہ سیلاب سے محفوظ ہوگا درخت زمین کے کٹاو کو روکتے زمین کی خوبصورتی اورآکسیجن فراہم کرتے ہیں زہریلی گیس کاربن ڈائی اکسائیڈکو جذب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سکولز،مدارس اور سرکاری دفاترمیں بھی درخت لگائے جائیں گے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آفیسران‘ معتبرین،علما کرام،صحافی و سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کردار ادا کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم