اسلم بھوتانی نے فیکٹری کواضافی زمین الاٹ کرنے کیخلاف پٹیشن دائر کردی
*حب(bnc.pk)رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حب میں ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری اور وندرڈیم کے کمانڈ ایریا میں اضافی زمین الاٹ کرنے کے خلاف پٹیشن دائر کردی پٹیشن اسلم بھوتانی کے وکیل ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی نے مجسٹریٹ و سینئر سول جج عبدالمکی کو پیش کی محمد اسلم بھوتانی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وکلاء،صحافیوں اور کونسلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وندر کمانڈ ایریا میں 15ہزار ایکڑ اراضی سرکار کی طرف سے کسی بے نامی شخص کو الاٹ کی جارہی ہے جبکہ وندر ڈیم کا کمانڈ ایریا ہی دس ہزار ایکڑ ہے تو سرکار کیسے 15ہزار ایکڑ اراضی الاٹ کرسکتی ہے 5ہزار ایکڑ مقامی لوگوں کی ملکیت ہے وندر ڈیم کے نام پر 5ہزار ایکڑ اضافی زمین مقامی لوگوں کی ملکیت کو ہڑپ کرنے سے لوگ شدید متاثر ہونگے اس وجہ سے وندر ڈیم کمانڈ ایریا میں اضافی زمین کی سرکاری سطح پر الاٹمنٹ کے خلاف پٹیشن دائر کی انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کو 45ہزار ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے جنہوں نے گھر بیٹھے نقشہ بنایا ہے انہیں یہ معلوم ہی نہیں اور نہ کسی نے انہیں بتایا کہ کوآرڈیننس میں حب شہر کو بھی ٹھٹھہ سیمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے ہم حیران ہیں کہ حکومت حب شہر ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کو الاٹ کر رہی ہے جو نا ممکن ہے ۔*