BNC OFFICAL WEBSITE

چئیرمین یوسفی تعصبات سے پاک معاشرے کا قیام چاہتے تھے،ایچ ڈی پی

 چیئرمین یوسفی تعصبات سے پاک معاشرے کا قیام چاہتے تھے،ایچ ڈی پی



*کوئٹہ (بی این سی ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید چئیرمین حسین علی یوسفی کی علمی، ادبی، ثقافتی، سیاسی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے شہید رہنماء کی چودھویں برسی پرجلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہید رہنما نے ہزارہ قوم کے سیاسی، انسانی اور سماجی حقوق کے حصول کیلئے انتھک جدوجہد کی اور ہزارہ قوم میں سیاسی شعور کی بیداری، قومی حقوق کے حصول کیلئے دن رات محنت کی۔انہوںنے کہاکہ شہید چیئرمین خطے میں آباد اقوام کے درمیان امن، رواداری، اور بھائی چارے کے داعی تھے اور ہر طرح کے تعصبات سے پاک معاشرے کا قیام انکا خواب تھا وہ سمجھتے تھے کہ مذہبی انتہا پسندی ہماری اور اس خطے کی ترقی و خوشحالی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام اور برداشت ہی ہمیں اس قابل بناسکتی ہے کہ ہم اقتصادی اور سیاسی طور پرمستحکم ہوسکیں بیان میں کہا گیا کہ یوسفی کی شہادت کی وجہ سے ہزارہ قوم اور پارٹی کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہزارہ قوم ایک بہت بڑے مفکر سے محروم ہوگئی۔ پارٹی کارکنان ہر صورت ان کی برسی کے جلسے میں شرکت کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کریں ۔بیان میں شہید رہنما کو ان کی قومی، ادبی، ثقافتی، سماجی اور سیاسی خدمات پر سرخ سلام پیش کیا گیا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم