سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ، ایک لاکھ 90 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گئی
*کراچی (بی این سی نیوز) سونے کی قیمت میں1300 روپے فی تولہ کا اضافہ،قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1938 ڈالر سے کم ہو کر 1925 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے لیکن روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافے اور سونے میں سرمایہ کاری کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1300 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 90 ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 63ہزار 409 روپے ہو گئی ہے جوکہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے تاہم چاندی کی قیمت 2100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔*