فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
*اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اغوا، ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جعلی ایف آئی آر پر2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ واضح کرتا ہے ملک میں سب غلط ہورہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے۔*