BNC OFFICAL WEBSITE

 بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف وزیراعظم کے اپنے منہ پر طمانچہ ہے، حافظ حمد اللہ*

 *بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف وزیراعظم کے اپنے منہ پر طمانچہ ہے، حافظ حمد اللہ*



*کوئٹہ(www.bnc pk) ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نیازی کومولانا فضل الرحمن فوبیا ہوگیا ہے ،آئین اسپیکر کو پابند کرتا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا اجلاس 14دنوں کے اندر طلب کرے اور ایسا نہ کرنا آئین کے انحراف ہے ، اسپیکر آئین پر عمل درآمد کرکے ثابت کرکے کہ وہ بنی گالہ کا ٹائیگر نہیں کسٹوڈین آف دی ہاﺅس ہے ، ایک طرف امربالمعروف کی ترغیب اور دوسری طرف جھوٹے الزامات اور سیاسی قیادت کو گالیاں دینا امربالمعروف اور ریاست مدینہ کی توہین ہے ، درگئی جلسے میں نیازی کی جانب سے بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنا بحیثیت وزیراعظم اس کے اپنے ہی منہ پر طمانچہ ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران نیازی کی درگئی جلسے میں تقریر اپوزیشن کو گالی دینے جھوٹے الزامات سے شروع ہوئی اورگالیوں پرختم ہوئی،عمران نیازی اپوزیشن کوچورچورکہتے رہے آج وہ قوم کوبتائیں کہ کیا چینی چور، آٹاچور، دوائی چور،پٹرول چور،اورایل این جی چور آپ کے اردگردبیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیازی کو مولانا فضل الرحمن فوبیا ہوچکاہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہےے کہ اس کی حکومت کا سیاسی جنازہ مولاناکے ہاتھوں سمندر بردہوگا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ کل وہ جس کوپنجاب کاڈاکو،فاشسٹ اور چپڑاسی کہتے رہے اسی کو ہی ساتھ ملا کر انہوں نے حکومت بنائی ۔ حکومت بناتے وقت جب جہاں بھر بھر کر لوگوں کو لاتے رہے تب وہ لوگ باضمیر اور اب جب منحرف ہوگئے تو بے ضمیر ہوگئے ، ایک طرف ،امربالمعروف کی ترغیب دوسری طرف جھوٹے الزامات اور سیاسی قیادت کو گالیاں دی جارہی ہے یہ امربالمنکر کا ارتکاب ہے اورریاست مدینہ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کی تقریرمیں عمران نیازی نے انڈیا کی خارجہ پالیسی کی تعریف اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کااعتراف کیا ،بحیثیت وزیراعظم ہندوستان کی تعریف کرنایہ پاکستان کی منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سپیکر کو پابندکرتاہے کی چودہ دنوں کے اندراسمبلی اجلاس طلب کرے، آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس طلب نہ کرنا آئین سے انحراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپیکرآئین سے انحراف کرتے ہیں تو پھر آرٹیکل سکس کے مطابق یہ بغاوت ہے، اسپیکر نے بغاوت کی تو بغاوت کی سزا کا تعین بھی آرٹیکل سکس میں واضح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر آئین پرعمل کرکے ثابت کرے کہ وہ بنی گالہ کا ٹائیگر نہیں کسٹوڈین آف ہاوس ہے،اسپیکر آئین کے راستے میں رکاوٹ بنا تو پھر تصادم اور ٹکرا کاذمہ دار سپیکر اور عمران نیازی ہونگے، پی ڈی ایم آئین کی عملداری اور اسپیکر کو اسپیکر دیکھناچاہتی ہے بنی گالہ کاٹائیگرنہیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم