BNC OFFICAL WEBSITE

غیر  حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، نصیب اللہ مری*

 *غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، نصیب اللہ مری*



*کوئٹہ (www.bnc pk))صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو اسکولوں کا دورہ کرکے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے فرائض میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کیخلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے نام جاری مراسلہ میں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران ( ڈی ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکولوں کا باقاعدگی سے دورے کرکے درس وتدرس کے عمل کی نگرانی کریں اور اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں جائے تعیناتیوں سے غیر حاضراساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ مراسلہ میں افسران کو تاکید کی گئی ہے کہ جو افسران اس ضمن میں غفلت کا مظاہرہ کریں گے ان کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیوں کہ اساتذہ کو سکولوں میں ڈیوٹی پر پابند کرنے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی ہے، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن پڑھا لکھا بلوچستان ہے اس مقصد کیلئے ہم دن رات کام کررہے ہیں حکومت نے یکساں نصاب رائج کیا ہے نصاب کی کتب کو تمام سرکاری سکولوں تک پہنچا دیا ہے اب ہمیں اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانا ہوگا، تاکہ شرخ خواندگی میںاضافہ اور پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ کرونا کی وجہ سے درس وتدریس کا عمل شدید متاثر ہوا ہے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی نقصان کا ازالہ کریں گے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم