*بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو حل کی جانب لے جارہے ہیں، قدوس بزنجو*
*کوئٹہ ((www.bnc pk) ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماءصوبائی مشیر نوبزادہ گہرام بگٹی سے ملاقات کی اور پی پی ایل کے ساتھ سوئی لیز معاہدے کی تجدید نو کے معاملے پر اظہار خیال کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوئی لیز کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے جسے فوری حل ناگزیر ہے ۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ معاہدے کے مطابق پی پی ایل کو ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا پابند کیا جائے گا۔بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو بتدریج حل کی جانب لے جارہے ہیں ۔معاہدے کی تجدید سے پی پی ایل کی ذمہ بلوچستان کے واجبات کی وصولی بھی ممکن ہو سکے گی ۔وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے کہا کہ پی پی ایل میں بلوچستان خاص طور سے ڈیرہ بگٹی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ صوبائی مشیر نوابزادہ میر گہرام بگٹی نے کہا کہ پی پی ایل کے ساتھ سوئی لیز معاہدے کی تجدید نو سے متعلق وزیراعلیٰ کا موقف قابل ستائش ہے ۔*