BNC OFFICAL WEBSITE

 ظہور بلیدی نے اکیلے کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ کیاہے کوئی اوروزیرنہیں تھا،بشریٰ رند  

 *ظہور بلیدی نے اکیلے کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ کیاہے کوئی اوروزیرنہیں تھا،بشریٰ


رند*

کوئٹہ:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وسوشل ویلفیئر بشریٰ رند نے کہاہے کہ کابینہ نے کامیابی کے ساتھ 36ایجنڈوں کی منظوری دیدی میر ظہور بلیدی نے اکیلے کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ کیاہے کوئی اور ان کے ساتھ نہیں تھا یہ جمہوریت ہے اور ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔گزشتہ روز صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میر ظہور احمدبلیدی کی جانب سے کابینہ اجلاس سے متعدد وزراء کے واک آؤٹ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بشریٰ رند نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں کامیابی کے ساتھ 36نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی ہے کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان نے کی،انہوں نے کہاکہ اجلاس سے صوبائی وزیر میرظہوراحمدبلیدی نے اکیلے واک آؤٹ کیا ان کے ساتھ کوئی اور رکن نہیں تھا یہ جمہوریت ہے اور ہر کسی کو مکمل آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 361ملازمین کی بحالی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ایک اور وعدہ وفا کرلیاہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم