*گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا
نے نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور عوام کے افکار اور رویوں گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے. میڈیا نہ صرف انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ علم ومعلومات تک رسائی کا موثر وسیلہ بھی ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ اور پی ٹی وی بولان کی رونق دوبارہ بحال کرنے اور خاص کر اینکر پرسنز کے درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے بہت جلد ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں عثمان لہڑی کی قیادت میں پی ٹی وی بولان کے اینکر پرسنز اور آرٹسٹس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ہمارے پی ٹی وی اینکر پرسنز اور آرٹسٹس کی پشتو، بلوچی اور براہوی زبان و ثقافت کے فروغ و ترویج کے حوالے سے نہ صرف گراں قدر خدمات ہیں بلکہ وہ پوشیدہ صلاحیتوں سے بھی معمور ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مناسب مواقع اور ضروری سہولیات فراہم کیا جائے. گورنر بلوچستان نے پی ٹی وی بولان کے اینکر پرسنز کی معاشی ناآسودگی کے خاتمے اور انکے فن کی ترقی اور پذیرائی پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا.*