BNC OFFICAL WEBSITE

چمن ضرور جاؤں گا، زندگی موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، مولانا فضل الرحمن

 چمن ضرور جاؤں گا، زندگی موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، مولانا فضل الرحمن


*جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میں چمن ضرور جاؤں گا، زندگی موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، ڈپٹی کمشنر چمن کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کریں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 23 مارچ کو پوری قوم اسلام آباد میں ہوگی، 23 مارچ کو تمام سیاسی پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، حکومت کی نااہلی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو احتجاج کی قیادت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور مظاہرہ عوام کا ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، عمران خان کا رعب و دبدبہ ختم ہوچکا ہے، وزیر اعظم بتائیں کہ وہ باہر آکر کس طرح خطرناک ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو مہنگائی اور بھوک پیاس کی جانب دھکیل دیا، اےاین پی اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، وہ آئیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم