*گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم رکھنے میں بہت اہم کردار رہا ہے.
پاکستان اور ایران دو برادر ممالک ہیں جن کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی روابط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ پاکستان میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن درویشوند سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، پاک-ایران کے درمیان سرحدی تجارت اور پائیدار امن کیلئے مشترکہ کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب تجارتی مارکیٹس اور کراسنگ پوائنٹس پر توجہ دی جارہی ہے. اجلاس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ اور دیگر متعلقہ کئی امور پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا.*