BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان سردی کی شدد میں اضافہ، گیس پریشر نہ ہونے کے وجہ سے شہری پریشان

 *بلوچستان سردی کی شدد میں اضافہ، گیس پریشر نہ ہونے کے وجہ سے شہری


پریشان*


*کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے پہاڑوں پر برف کی وجہ سے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے کوئٹہ کے مختلف علاقوں موسیٰ کالونی، پشتون آباد، نواں کلی، کلی مبارک، سمیت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کے باوجود گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے دوسری جانب ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھاری برقم بلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے شدید سردی کے بعد کوئٹہ میں خشک میوہ جات کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ یخنی کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے دوسری جانب گرم ملبوسات کے خریداری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت ایک دو روز تک جاری رہے گی قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ انتظامیہ نے غیر ضروری سفر سے شہریوں کو گریز کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پھسلن کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے کوئٹہ شہر میں شدید سردی کے سبب ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے سر شام شہریوں نے دکھانیں بند کردی ہیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم