*ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو شدید رد عمل آئیگا،سینیٹر محمد طاہر بزنجو*
*کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے سینیٹر محمد طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں بزورطاقت زبردستی صدارتی نظام نافذکرنے کی کوشش کی گی تو چھوٹے صوبوں کی طرف سے شدید ردعمل آئیگا اورآینی اور قانونی ماہرین کی بھی رائے ہے کہ ایمرجینسی نافز کرنے کی صورت میں بھی ملک میں صدارتی نظام نا ممکن ہے ملک کیلیے وفاقی پارلیمانی نظام ہی سب سے بہترہے لیکن جب تک سندھ کے لاق وکل اور پنجاب کے لاق ججز موجود ہیں تو سب کچھ ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر نیشنل پارٹی محمد اکرم دشتی اورنیشنل پارٹی پنجاب کے صدر محمد ایوب ملک میاں محمد نواز سالار ناب صدر پنجاب ور سیف اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ ضلعی صدر میانوالی کے ہمراہ پپلاں بار کے سابق صدرملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ کی رہاشگاہ پر دیے گے استقبالیہ میں میڈیا کے نماندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر محمدطاہر بزنجو نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں فری اینڈ فیرالیکشن ایسٹیبلشمنٹ کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہیں اور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک پنجاب کے عوام خودوڈیروں, سرداروں,نوابوں جاگیرداروں اور قیام پاکستان سیلیکر آج تک ہر دور حکومت میں اقتدارمیں آنیوالوں کے خلاف اٹھ کر اپنی بالا دستی قام نہیں کرتے۔سابق صدر پپلاں بار ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ نے نیشنل پارٹی کے سینیٹرز اور پنجاب کی قیادت کیاعزاز میں استقبالیہ دیا جو پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں تحصیل پپلاں کے دورہ پر آئے استقبالیہ تقریب میں صدر پپلاں بار شیخ سجاد احمد ایڈووکیٹ,سابق صدر پپلاں بار سردار سمیع اللہ خان رانا اسامہ ایڈووکیٹ آغا عبدالستار جمیل احمد کے علاوہ علاقہ کے معززین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔استقبالیہ تقریب سے میزبان سابق صدر پپلاں بار ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سینیٹرز اور صوبای قیادت کو ویلکم کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کرتے ہوے جمہوریت کے قیام اور اقتدار کو نچلی سطح تک عام طبقہ میں لانے کی کوششوں اور جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیاسینیٹر محمد اکرم دشتی صوبای صدر پنجاب محمد ایوب ملک میاں محمد نواز سالار اور ضلعی صدر سیف اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ ضلعی صدر میانوالی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اورنیشنل پارٹی کی جدوجہد اورپارٹی منشور کے متعلق تفصیلی گفتگو کی مقررین نے میزبان اور معززین علاقہ کا عزت افزای پر سب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور شرکا کے اعزازمیں میزبان ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ کی طرف سے پر تکلف عصرانہ بھی دیا گیا۔ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو شدید رد عمل آئیگا،سینیٹر محمد طاہر بزنجو*