BNC OFFICAL WEBSITE

بلو چستان کی ملکیت ہے،جمہوری وطن پارٹی

 *ریکوڈک بلو چستان کی ملکیت ہے،


جمہوری وطن پارٹین پارٹی*


*حب :جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بلوچ بزرگ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہاہے کہ ایکوڈک بلوچ قومی کی ملکیت ہے اس کو متنازعہ بنانے کے بجائے خوش اسلوبی سے معاملہ طے کیا کرنا چاہئے وفاق اور صوبوں کے درمیان جو آئینی زمانت ہے اور آئین پرعملدرآمد بہتر عمل ہے اس ملک میں کئی قومی ذخائر ہیں پنجاب کے پی کے سندھ اور بلوچستان شامل ہیں لیکن ا ن عوام کی ہمائینگی اور بہتر انداز میں عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین پر عمل عمل کرنا چاہئے ساسولی نے کہاکہ اللہ تعالی جانتا ہے کہ ان قومی ذخائرز میں وفاق کو کتنا اور صوبوں کو کتنے ملیں گے مال تو کمیشن خور حرام خور کھا جائینگے ملک اور صوبے کے نصیب میں لوازمات بچے گا وہ بھی اگر صوبے کے فلاح وبہبود پر خرچ کئے جائیں تو بلوچستان کو عوام کو ریلیف مل سکے گا یہاں تو ہمیشہ آئینی باتوں کو خوبصورت انداز سے حل کر کے بدقسمتی سے یہاں کے چیزوں کو متنازعہ بنایا جاتا ہے جس سے نفرتیں ختم نہیں ہوتی جس میں عوام سفر کرتا ہے انھوں نے کہاکہ اصل معاملہ وفاق اور صوبائی مال خوروں کا ہے اور حزب اختلاف ان چیزوں کا بہتر انداز میں نشاندہی نہیں کر رہا ماضی میں وہ مال خوروں حصہ دار رہے ہیں ساسولی نے کہا کہ میری صوبائی حز ب اختلاف اور حزب اقتدار سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو نفرتوں کیلئے استعمال نہ کریں بلکہ بلوچ قوم کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق سے بات کریں اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم