*لاہور میں دھماکے کے بعد بلوچ طلباء کو تنگ کیا جا رہا ہے،نواب اسلم رئیسانی*
*کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ لاہور میں دھماکے کے بعد بلوچ طلبہ کو تنگ کیا جا رہا ہے جو ناپسندیدہ حرکت ہے، اس قسم کے ریاستی دہشتگردی سے وفاق کمزور ہو رہی ہے ریاستی ظلم سے نفرت کی خلیج میں اور اضافہ ہو رہا ہے، جب تک یہاں بسنے والی قوموں کی حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے قومی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ محمد علی جناح نے خان قلات سے Instrument of Accession of Kalat State پہ بھی دستخط کیے تھے، اس دستاویز کو اکثر ہم ٹویٹرپر اجاگر کرتے رہے ہیں، اگر صدارتی حکمرانی کی نئی بات ہو رہی ہے تو ہم خان قلات اور جناح کے معاہدے کی نفاذ کی مطالبہ کرتے رہیں گے۔*