BNC OFFICAL WEBSITE

 اپوزیشن انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، مولانا واسع

 *اپوزیشن سے انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، مولانا واسع


*


*کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قائد جمعیت و سربراہ پی ڈی ایم جمعیت علما اسلام کے دورہ بلوچستان کے صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، قائد کی سربراہی میں صوبے سے قدآور شخصیات جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، حکمرانوں نے غریب سے 2وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اپوزیشن سے انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ لوگوں کا کاروبار ختم ہورہا ہے جو صاحب استطاعت لوگ تھے وہ بھی آج غربت کا رونا ر و رہے ہیں جبکہ غریب کے ہاں تو فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈہ کیا گیا جو کنٹینر سے شروع ہوا اور الیکشن تک چلایا گیااس دوران نہ صرف جھوٹ کا سہارا لیا گیا بلکہ سیاست میں گالم گلوچ اور بدزبانی کا رواج بھی رائج کی گئی۔ نااہل حکمرانوں نے برسراقتدار آنے سے قبل بلند و بانگ دعوئے کئے کہ ہماری حکومت آئی تو ملک کی معیشت نہ صرف مضبوط ہوگی بلکہ دوسرے ممالک کو قرضے دیئے جائیں گے مگر برسراقتدار آنے کے بعد انہوں نے ملکی نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ ردیا، آج حالت یہ ہے کہ عوام بھوک و افلاس اور غربت کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج دیں اس سلسلے میں عوام کو بھی پی ڈی ایم کا بھر پور ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ اس وقت ملک برسراقتدار ٹولے کے نااہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہا ہے جس کے نتائج عوام کو بھگتنا پڑر ہے ہیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم