BNC OFFICAL WEBSITE

کوئٹہ ہرنائی، سنجاوی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ نورمحمد دمڑ

 *کوئٹہ،ہرنائی، سنجاوی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ نورمحمد دمڑ


*

*کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی سنجاوی روڈ ایک بہت بڑا پروجیکٹ اور ضلع ہرنائی کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا روڈ میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے عوام، ٹرانسپورٹرز اور پارٹی عہدیدار اور کارکن روڈ کی تعمیراتی کام پر نظر رکھیں تحصیل شاہرگ کو مکمل طورپر فنکشنل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلی کرلی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیل سطح کے آفیسران ودیگر عملے کی اسامیوں کی منظوری اور دفاتر کے زیرالتواء منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے آنے والے بجٹ میں رقم مختص کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اپنے ٹیم کے ہمراہ صحیح معنوں میں صوبے کی عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں صوبے کی عوام میرعبدالقدوس بزنجو اور صوبائی حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے تمام حل طلب اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ ہرنائی کو ضلع اور شاہرگ کو 2007 ء میں تحصیل کا درجہ ملا ہے لیکن ابتک ضلع و تحصیل کی فعالی پر ماضی میں کسی دور حکومت میں توجہ نہ دینے کی وجہ سے غیر فعال ہے تحصیل شاہرگ کو فعال بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر تمام محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور آنے والے بجٹ میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر تحصیل سطح کے محکموں کے آفیسران ودیگر عملے کی اسامیوں کی منظوری کرکے شاہرگ تحصیل کو مکمل بنائے گے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ قومی شاہراہوں کی تعمیر متعلقہ علاقوں کی ترقی و شحالی اور معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی، سنجاوی لورالائی، سنجاوی زیارت، خانی کراس تا زیارت قومی شاہراہوں کی تعمیر سے دونوں اضلاع ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی سی کمانڈنٹ سلمان چوہدری سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران امن وامان اور حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت میں بی سی کی پلاٹون کی منظوری و تعینات اور حلقے انتخاب سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں متعلقہ اضلاع میں تعینات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا*

Post a Comment

أحدث أقدم