BNC OFFICAL WEBSITE

 صدارتی نظام نقصان کا پیش خیمہ شفاف الیکشن سے مسائل کا حل ممکن ہے، اختر مینگل*

 *صدارتی نظام نقصان کا پیش خیمہ شفاف الیکشن سے مسائل کا حل ممکن ہے، اختر مینگل*



*قلات(بیورو رپورٹ)سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کی سیاست کا مرکز محور بلوچستان اسکے ساحل وسائل اور اس میں بسنے والی تمام اقوام کی ترقی خوشحالی اور ننگ و ناموس کی حفاظت کرنا ہے ہماری ترقیاتی اسکیمات پر اپنے نام کی تختی لگانے والے اپنا شوق پورا کرلیں مگریہ جان لیں کہ لوگ باشعور ہو چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کل جو جام کمال کے نام کے گیت گاتے تھے وہی آج قدوس بزنجو کے نام پرگنگناتے ہیں، ریکوڈک معاہدہ پر بلوچستان کو ففٹی پرسنٹ بلامعاوضہ دئیے بغیر یہ معاہدہ کسی صورت قبول نہیں،صدارتی نظام کو لانے کا مقصد دراصل وردی یابغیر ودری کے مارشلاء کی راہ ہموار کرنا ہے جو ملک کے لیے بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہے،اسٹیبلشمنٹ اپنا کام کرے جس کا وہ تنخواہ لیتی ہے سیاست ہمارا کام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات کا علاقہ کپوتو میں اپنے فنڈ سے بنے والی 66کروڑ سے زیادہ روپے کی لاگت سے گریڈ اسٹیشن کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا قبل ازیں کارکنان نے اپنے قائد کاپرجوش استقبال کیا اور بلوچی پھگڑی پہنادی تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان احمد زئی سینئر رہنماء ٹکری شفقت لانگو ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل سابق ضلعی صدر وڈیرہ خیرجان عمرانی غلام نبی بارانزئی ودیگر نے خطاب بھی خطاب کیا اس موقع پر ایکسیئن ٹی این جی علی احمد حلیمی نے گریڈ اسٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار سے بڑھ کر عوام کی بلالچ خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے وقت گواہ ہے کہ بی این پی نے لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر کے وزارتوں کی قربانی دی ہے حالانکہ لوگ تو وزارتوں کے لیے ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ایک سوال کے جواب میں اختر مینگل نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ اس وقت تک قبول نہیں کہ جب تک بلوچستان کو ففٹی پرسنٹ بلامعاوضہ نہیں دیا جاتا اگر بلوچستان کو ففٹی پرسنٹ بلامعاوضہ حصہ دیاجاتا ہے تو بی این پی اس معاہدے کی حمایت کے لیے تیار ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام ایک تباہی کے مترادف ہو گاصدارتی نظام سے ملک مزید بربادی کی طرف جائے گا اس نظام کے تحت در اصل وردی یابغیر وردی کے لیے راہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں جو کہ ملک کی سلامتی کے لیے بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے صدارتی نظام کے خلاف ہر باشعور سیاست دان بولتا نظر آتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن اور حقیقی نمائندوں کے زریعہ مسائل کا حل ممکن ہے چور دروازوں سے آئے ہو ئے نام نہاد عوامی نمائندے کو عوام کی نہیں اپنی فکر ہیں سردی کے باوجود آج کا جمغفیر اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں بی این پی سے وابستہ ہیں بعد ازاں بی این پی کے سابق ضلعی صد رکامریڈ خیرجان بلوچ کی جانب سے سردار اختر مینگل اور تمام مہمانوں کے لیے پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا تھا کپوتو کے عوام اور کسان زمیندار اتحاد بلوچستان کے رہنماؤں آغا لعل جان احمد زئی عبدالحفیظ عمرانی ٹکری غلام نبی بارانزئی مینگل علی محمدنیچاری و دیگر گریڈ اسٹیشن کے سنگ بنیاد رکھنے پر سردار اختر مینگل کی خدمات خوب سرہا اس موقع پر قلات انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا جگہ جگہ پولیس اور لیویز کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے*

Post a Comment

أحدث أقدم