BNC OFFICAL WEBSITE

 کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے*

 *کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے*




*کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے،زیارت میں 2انچ تک برف باری ہوچکی ہے برفباری کے باث سنجاوی روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے زیارت میں ابتک 2انچ برفباری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سنجاوی روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا ہے جبکہ لیویز تھانہ چینجن ایریا میں کلی سرغنڈ،کلی گرمی،کلی طور تنگی،کلی سپین اور کلی چینجن میں برفباری جاری ہے لیکن روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے کھولا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت،بارکھان،پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،نوکنڈی،دالبندین،موسیٰ خیل،ہرنائی،لورالائی،مستونگ،چمن اور نوشکی میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلا ع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔پی ڈی ایم کے ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان میں بارشوں اوربرفباری کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملہ مختلف جگہوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم