*سمندروں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام*
*سمندروں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام*
سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان تقریباً 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا حامل صوبہ ہے جو ملکی معیشت اور تجارت کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقے بلیو اکانومی، ماہی گیری اور سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت بلوچستان ساحلی ماحول کے تحفظ اور ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سمندروں کا تحفظ درحقیقت انسانی مستقبل اور آنے والی نسلوں کے محفوظ ماحول کا تحفظ ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
