نواب ثناءاللہ زہری کا میر شفیق مینگل پر خود کش حملے اور زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
نواب ثناءاللہ زہری کا میر شفیق مینگل پر خود کش حملے اور زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
پائیدار قیام امن کے لیے تمام دستیاب وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں، نواب ثناءاللہ زہری
اسلام آباد: 08 جولائی 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ اور بے گناہ شہریوں کا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب آبادیوں میں گھس کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ زیارت سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کی برآمدگی بھی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور شہریوں کے تحفظ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
۔
