بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ نے اپنے تعزیتی پیغام میں میونسپل کارپوریشن خدابادان کے کونسلر میجر انور بلوچ و محمد ظریف بلوچ کے بھائی دیدگ بلوچ اور ڈاکٹر جیند بلوچ کے والد ریٹائرڈ اینستھیزیا ہیڈ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنے پیشے کے ساتھ مخلص شہری تھے انہوں پیشے کے ساتھ ساتھ سیاسی اعتبار سے معاشرے کے بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہے آپ نے قوم پرستی کی سیاست کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بی این پی عوامی کے وژن اور منشور سے متاثر ہوکر آپ نے پارٹی کو فعال بنانے میں شب و روز محنت کی ہے آپ سیاسی سوچ کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کی تربیت کی ہے آپ کے رحلت سے ایک ہم ایک مخلص دوست اور متحرک سیاسی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے.
مرکزی صدر بی این پی عوامی راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ