BNC OFFICAL WEBSITE

 مکران تا کراچی بس مالکان کا ایرانی ڈیزل کی ترسیل پر اصرار، مسافر پریشان



*گوادر (bnc.pk) گوادر میںمسافر بس مالکان اور یونین کے گٹھ جوڑ سے مسافر پریشان ، مسافر بسوں میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے اب تک کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، یونین و بس مالکان بضد ہیں کہ ہر صورت میں مسافر بسوں میں ایرانی ڈیزل بھی لے جائیں گے ورنہ کرایہ تین گناہ دیں۔ مکران اور کراچی کے درمیان چلنے والے مسافر بس مالکان اور بس یونین کے گٹھ جوڑ سے مسافر رل گئے۔ بس مالکان یونین کی پشت پناہی میں مسافر بسوں میں ایرانی ڈیزل اور دیگر اسمگلنگ شدہ ایرانی اشیاءبسوں میں ڈال کر مکران ہائی وے کے ذریعے کراچی اور اندرون ملک اسمگلنگ کرتے چلے آرہے ہیں، گزشتہ دنوں کوسٹل ہائی وے پولیس نے عوامی شکایات پر عمل کرتے ہوئے مسافر بسوں کے ذریعے ہر قسم کی پٹررلیم مصنوعات لے جانے پر سخت حکم نامہ جاری کیا تھا جسے عوامی سطح پر بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب بس مالکان نے مسافروں کے کرایہ 3500 روپے مقرر کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اگر ہمیں غیر قانونی کام سے روکا جائے تو ہم کرایہ بڑھا دیں گے جو کہ عوام نے رد کردیا ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم