محکمہ اقلیتی امور‘میرٹ پر ملازمتیں فراہم کی جائیں گے‘ڈائریکٹر حمید مری
*کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اقلیتی امور کے ڈائریکٹر حمید مری اور ایڈیشنل سیکرٹری اقلیتی امور محمد اسلم نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے ٹیسٹ و انٹرویوز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ میرٹ پر مینارٹیز کو ملازمتیں دی جائیں تا کہ وہ حکومتی مشینری میں شامل ہو کر صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔*