BNC OFFICAL WEBSITE

 کسٹم کی کاروائیاں ، منشیات ، قیمتی گاڑیوں اور غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ناکام



*کوئٹہ(بی این سی رپورٹر ) کسٹم حکام نے گزشتہ ماہ کے دوران ایک ارب دس کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مارچ کے مہینے میں اسمگلروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کے دوران ایک ارب دس کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی مد میں برآمد کیا پکڑے گئے سامان میں قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن لیکسز LX570، ٹیوٹا کراؤن، ٹیوٹا ٹی ایکس پراڈو، لینڈ کروزر ZX اس کے علاوہ 178کلوگرام چرس، پٹرول ڈیزل، چھالیہ، سیگریٹس،سینی ٹائزر، پتی اور دیگر اشیاء شامل ہیں پاکستان کسٹمز بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر عطاء بڑیچ کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم جنہوں نے حال ہی میں چارج سنبھالنے کے ساتھ اسمگلنگ کیخلاف سخت ہدایات جاری کیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق نے ایڈیشنل کلکٹرز عبیداللہ اور آفتاب اللہ شاہ کی زیرنگرانی ایک منظم اور چست و چابک انفورسمنٹ ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کوئٹہ کلکٹریٹ کے جیورسڈیکشن میں مارچ کے مہینے میں مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیااور مختلف نامعلوم اسمگلروں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور زیادہ تر کارروائیاں دور افتادہ اور حساس علاقوں میں کی گئی جن میں نوشکی چاغی و دیگر علاقے شامل ہیں علاوہ ازیں کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ کے جیورسڈیکشن کے تمام علاقوں میں زیادہ تر کارروائیاں کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے بغیر کسی دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا واضح رہے کہ اسسٹنٹ کلکٹرز کے ساتھ ساتھ حال ہی میں بھرتی ہونے والے انسپکٹرز اور سپاہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ *

Post a Comment

أحدث أقدم