BNC OFFICAL WEBSITE

 جدید طبی سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں‘ ڈی سی کوہلو



*کوہلو ( bnc.pk) ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت کی جدید اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ڈی ایچ کیو سمیت تمام بنیادی مراکز صحت اور سول ڈسپنسریز میں طبی عملہ دوران ڈیوٹی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اصغر مری نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں ڈی ایچ کیو میں 24 گھنٹے طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو میں پانی کی قلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم