BNC OFFICAL WEBSITE

 میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کردیا گیا ،ایڈمنسٹر



*کوئٹہ(بی این سی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،کارپوریشن کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ،کارپوریشن میں جلدآئی ٹی ریسرچ اینڈ انوینشن لیب بھی قائم کررہے ہیں ،شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے اوراس سلسلے میں مختلف اقدامات پر کام جاری ہے میٹروپولیٹن کا پورٹل بن گیا ہے اس کے ڈیش بورڈ میں تمام امور سے متعلق معلومات ہیں جس میں سائل آن لائن کمپلین بھی کرسکتا ہے لینڈ کا تمام ریکارڈ بھی موجود ہے ٹیکسز کی باقائدہ تمام تفصیلات موجود ہیں،شعبہ اسٹیٹ کی معلومات وہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں اس میں کوئٹہ کی تاریخ سمیت میٹروپولیٹن کی جائیداد مشینری ،ملازمین، حدود سمیت تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ شکایت کے لئے ایپ بھی متعارف کروادی ہے جسے جلد لانچ کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میر اوژن ہے کہ تمام ریکارڈ اور ڈیٹا آن لائن کردیا جائےہمارا آن لائن مینجمنٹ سسٹم اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ سائلین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس ضمن میںون ونڈ فرنٹ ڈیسک قائم کیا جارہا ہے جہاں سائلین با آسانی برتھ رجسٹریشن ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ،نکاح رجسٹریشن غرض یہ کہ کسی بھی شعبہ سے متعلق کام کرواسکتے ہیں انہیں ٹوکن دے دیا جائے گا اور اس پر جو تاریخ درج ہوگی اس روز وہ اسی کائونٹر پر آکر اپنا سرٹیفکیٹ یا کسی بھی کام کے غرض سے منظوری و مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔*

Post a Comment

أحدث أقدم