BNC OFFICAL WEBSITE

دین کے نام پر اسلام آباد کے مزے لینے والے کرپشن کو مقصد بنا بیٹھے،اصغراچکزئی

 دین کے نام پر اسلام آباد کے مزے لینے والے کرپشن کو مقصد بنا بیٹھے،اصغراچکزئی



*مسلم باغ (bnc.pk) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پہلے انتہاپسندی کے فروغ اور اب انتہاپسندی کے خاتمے کے نام پر پشتونوں کی نسل کشی اور ان کے وسائل لوٹنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے امن غارت کر کے خوف ڈر کے ماحول میں پشتونوں کے وسائل ہڑپ کئے جارہے ہیں دین مبین اسلام کے نام پر اسلام آباد کے مزے لینے والے بدترین کرپشن کو مقصد بنا بیٹھے پشتونوں کی رائے سے ایوانوں تک پہنچنے والے پشتونوں کی حال پر چھپ سادھ لیے ہوئے مذہبی انتہاپسند اور اشرافیہ کی گٹھ جوڑ بہت پرانا ہے کچھ لوگ اشرافیہ سے سازباز کیلئے اپنے بیانیہ سے مکر چکے پشتون اولس نے یہ ادراک کرنا ہے کہ کون انکے غم خوار اور کون قوم کے نام پر نفاق پھیلانے میں پیش پیش ہیں پشتون ذی شعور نوجوان اور سوشل میڈیا کے اس دور دورے میں کسی کا کردار کسی سے چھپ نہیں سکتا فکر باچاخان کے مقابلے میں پروردہ اشرافیہ نے جتنی ٹولیاں تخلیق کئے تھے وہ سب کے سب عیاں ہو چکے پشین اور مسلم باغ اضلاع ایک مذہبی جماعت کے منتخب نمائندوں کی کوتاہی بدنیتی اور ذاتی مفادات کی عدم تکمیل کے بھینٹ چڑھے ہیں جس پر ان اضلاع کے عوام ان کا محاسبہ کریں کامیاب جلسہ عام پر پارٹی کی ضلعی و تحصیل تنظیموں کارکنوں بہی خواہوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام مسلم باغ باچاخان چوک پر عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری شاہینہ کاکڑ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما مسلم باغ ٹاؤن کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین سردار آصف سرگڑھ ضلعی جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ تحصیل قلعہ سیف اللہ صدر محمد خان کاکڑ تحصیل مسلم باغ صدر حاجی جبار کاکڑ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری رزاق عاصم صادق کاکڑ قاہر کاکڑ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین صوبائی یوتھ سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ صوبائی سالار اعلیٰ غنی درانی ارکان مرکزی کمیٹی مراد خان کاکڑ جاوید کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑنواز جلال زئی شفیع میرزئی ضلعی صدور ولی داد میانی عبدالباری کاکڑ سیکرٹریز رازمحمد ترہ کئی صادق کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نام نہاد قوم پرست اور مذہب کے نام لیواؤں نے ذاتی خاندانی مفادات کو اولیت دی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے قلیل نمائندگی سے قومی اجتماعی مسائل حل کئے جس میں لورالائی ڈویژن چمن ضلع سر فہرست ہے جبکہ پشین کو دو اضلاع اور مسلم باغ کو ضلع بنانے کی سفارشات پارٹی نےمرتب کئے لیکن پشین کو دو اضلاع میں تقسیم اور مسلم باغ ضلع کی تشکیل بھی ایک مذہبی جماعت کے رہنماؤں کی ہٹ دھرمی کے باعث نوٹیفائیڈ نہ ہو سکی جس پر ان اضلاع کے عوام ان کا محاسبہ کریں درایں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں وزیرستان ڈرون حملے میں بے گناہ نہتے عوام اور معصوم بچوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر نام نہاد جنگ پشتونوں کی نسل کشی پر منتج ہورہی ہے جس میں بچے خواتین بزرگ کوئی محفوظ نہیں آپریشن سے وہاں کے مکین موت وزیست سے گزررہے ہیں دو معصوم بچوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے بیان میں کہا گیا کہ دنیا جہاں سے ڈالروں کی حصول کو پشتونوں کی خون سے مشروط کیا گیا بیان میں اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم