BNC OFFICAL WEBSITE

پنجگور پولیس کی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری

 پنجگور پولیس کی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری       

                                            


*بمورخہ 13.02.2023 کو ایس پی پنجگور جناب عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او امام بخش بلوچ اور ایس ایچ اوسریکوران ایس آئی افتخار گچکی و دیگر پولیس ملازمان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہاب ولد رفیق قوم بلوچ سکنہ سراوان خدابادان پنجگور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد TT Pistol ایک عدد Shotgun بمعہ زندہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 9/2023 بجرم زیر دفعہ 15D Arms Act پولیس تھانہ سریکوران میں درج رجسٹر کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او افتخار گچکی کی کارکردگی کے بارے میں بتایا ہے کہ جب سے موصوف نے ذمہ داری سنبھالی ہے، علاقے میں امن قائم ہواہے۔ علاقے کے لوگ سُکھ کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں ۔گزشتہ روز اہلیان وشبود نے ایس ایچ او افتخار گچکی کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایماندار پولیس آفیسران کی وجہ سے آج اہل علاقہ پرامن فضاء میں سُکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ وشبود اور گردونواح میں امن وامان کے قیام کے ساتھ پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ رات کے وقت بھی بلا خوف و خطرہ باہر گھومتے پھرتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ تھانے میں جس شخص کا بھی کوئی جائز کام ہوتا ہے تو وہ فوراً آسانی سے ہوجاتا ہے۔یہ فرائض ادا کرنا انکا فرض ہے علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے خاص کر منشیات فروشی کے خاتمے نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے بچارہے ہیں عوام سے بھی گزارش ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں کے سر باب اور انسدا کے لیے مل جل کر جرائم کی نشاندھی کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون فرمائیں*

Post a Comment

أحدث أقدم