BNC OFFICAL WEBSITE

منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘مولانا عبدالواسع

 منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘مولانا عبدالواسع



*کوئٹہ(بی این سی نیوز) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کی صدارت میں پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس کے دوران مختلف ایجنڈے زیر غور آئے۔ بورڈ ممبران نے محکمہ کے مختلف جاری اور رکے ہوئے منصوبوں سے متعلق مختلف امور اور معاملات پر تبادلہ خیال کیااورمکمل اور جاری منصوبوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کو پی ایچ اے ایف ریزیڈنشیا ہائوسنگ پروجیکٹ پشاور دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بتایاگیاکہ کنسلٹنٹ نے اس سلسلے میں فضائی سروے مکمل کر لیا ہے او پی سی ون کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ وفاقی وزیر نے ایم ڈی پی ایچ اے ایف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کچلاک روڈ پراجیکٹ کوئٹہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے،اجلاس میں وزارت ہائوسنگ، پی ایچ اے ایف، ڈی جی ایف جی ای ایچ اے، وزارت خزانہ اور دیگر محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم