کوآرڈنیٹر ز کی تقرری کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا ، عمران گچکی
*کوئٹہ ((بی این سی نیوز))وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی سے وزیراعلیٰ کے کوآرڈینٹر ز نے یہاں ملاقات کی اس موقع پر کوآرڈینٹر ز کی کارکردگی اور انکے فرائض سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی پرنسپل سیکریٹری نے وزیراعلیٰ کی جانب سے کوآرڈینٹر ز کو پیغام پہنچاتے ہوئے بتایا کہ کوارڈینٹر ز کی تقرری کا بنیادی مقصد عوامی مسائل سے آگاہی اور نچلی سطح پر انکے حل کےلئے رہنمائی کا حصول ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی جانب سے کوآرڈینٹر ز کی کار کردگی کو سراہا گیا ہے اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ حالیہ آٹا بحران اور برف باری کے دوران کوارڈینٹر ز عوام کے درمیان رہ کر انکے مسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کی حیثیت سے کام کرتے رہے جس سے عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی ممکن ہو سکی پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ کے وژن کے تحت کوآرڈینٹر ز مقرر کئے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ کو توقع ہے کہ کوآرڈینٹر ز اپنے دائرہ کار میں رہ کر حکومت کا ہاتھ بٹائیں گے یہ ایک ابتداء ہے اور کوارڈینٹر ز کی تقرری کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے کوآرڈینٹر ز معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور افراد ہیں جو معاشرے کے مسائل اور عام آدمی کی مشکلات سے نہ صرف بخوبی آگاہ بلکہ انکے حل میں اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہتے ہیں وزیراعلئ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوآرڈینٹر ز اپنے اپنے ضلعوں میں بھی جائیں اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے عوام میں ایک مثبت تاثر قائم کریں۔*