BNC OFFICAL WEBSITE

کوئٹہ اکثر علاقوں میں مین ہولز ڈھکن سے محروم،حادثات معمول بن گئے

 کوئٹہ:اکثرعلاقوں میں مین ہولز ڈھکن سے محروم،حادثات معمول بن گئے



*کوئٹہ (بی این سی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے،کئی سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئےتفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کےد رمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں جسکی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئےہیںعوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوںمیں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولز کہ زد مین آکر زخمی ہوئے ہیں عوامی و سماجی حلقوںنے متعلقہ حکام کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور مین ہولز میں ڈھکن نصب کیئے جائیں ۔*

Post a Comment

أحدث أقدم