BNC OFFICAL WEBSITE

 پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے


ہٹا دیا گیا


*لاہو ر( بی این سی نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔محمد خان بھٹی کا وزیراعلیٰ آفس سے تبادلہ کر کے ان کی خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپرد کردی گئی ہیں ۔اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں گریڈ 22 کے افسر محمد خان بھٹی کو ڈیپوٹیشن پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم