ضلع لسبیلہ کی تقسیم سیاسی ضرورت کے تحت کی گئی ، نواب جام کمال خان
*بیلہ ( نامہ نگار ) سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو عوام نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ حالیہ تقسیم سیاسی ضرورت کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے جس میں وسائل کی حصہ داری بھی منصفانہ نہیں ہوئی اور جس کا اصل مقصد حلقے کے علاقوں کو کنٹرول کرنے اور سیٹلمنٹ کے ذریعے زمینیں ہڑپ کرنا ہے - جام کمال خان نے کہا کہ انہیں فاضل عدالت سے انصاف کی بھرپور توقع ہے۔*