مردم شماری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ماضی میں ہم سے جو کوتائیاں ہوئیں اسکے مختلف جہتی نقصانات ہوئے پنجگور کی سٹیں دو سے کم ہوکر ایک رہ گیا میر سلیمان سدوزئی
*پنجگور : بی این پی عوامی کے سابق فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے یہ پنجگور کی بقا کا مسلہ ہے ماضی میں ہم سے جو کوتائیاں ہوئیں اسکے مختلف جہتی نقصانات ہوئے پنجگور کی سٹیں دو سے کم ہوکر ایک رہ گیا اسی طرح میڈیکل اور انجینئرنگ کی سیٹیں بھی کم ہوئیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کی آبادی چونکہ منتشر اور دوردراز علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے اسے کور کرنے کے لیے پوری آبادی کو یکسوئی کے ساتھ محنت کرنا ہوگا تاکہ دوردراز کے علاقوں میں مردم شماری کا عمل بھی کامیابی سے ہمکنار ہو انہوں نے کہا کہ پنجگور کی ایک سیٹ کم ہونے سے ضلع کی مجموعی ترقی متاثر ہوئی آدھی آبادی آج جن مسائل سے گزر رہی ہے اسکے زمہ دار ہم خود ہیں جو ماضی میں اس قومی اہمیت کے حامل مسلے کو غیر سنجیدگی کا شکار بناکر اس سے عملاََ دور رہے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں اسکا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ ہم سیاسی اور گروہی اختلافات کی بنیاد پر قومی ایشوز کو پس پشت ڈال کران سے الگ تھلگ رہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ مردم شماری ایک چیلنج ہے اور اس چیلنج کو اس وقت ہم سر کرسکتے ہیں جب ہم یکسو ہوکر اس پر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی حسب سابق اس قومی مسلے پر اپنا کام زمہ داری کے ساتھ انجام دے گا دیگر سیاسی وسماجی طلباء تنظمیوں ٹریڈ یونین یونینوں تاجران کمیٹی سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مردم شماری کے عمل میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں تاکہ پنجگور کی نہ صرف سابقہ حیثیت بحال ہوسکے بلکہ اس میں مذید ایک سیٹ کا بھی اضافہ ہوجائے*