پنجگور میں آنے والے 2023 کے ساتویں خانہ و مردم
شماری کے حوالے سے دوسرا اجلاس آل پارٹیز کے چیئرمین و بی این پی کے مرکزی رہنما میر نزیر احمد کی صدارت میں میر ہاؤس چتکان میں منعقد کیا گیا جس میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی سماجی شخصیت و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہوئی تھیں
*پنجگور (بی این سی نیوز) پنجگور میں آنے والے 2023 کے ساتویں خانہ و مردم شماری کے حوالے سے دوسرا اجلاس آل پارٹیز کے چیئرمین و بی این پی کے مرکزی رہنما میر نزیر احمد کی صدارت میں میر ہاؤس چتکان میں منعقد کیا گیا جس میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی سماجی شخصیت و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہوئی تھیں اس میں اقتدار جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما حاجی محمد اکبر بلوچ سابقہ ضلعی صدر نثار احمد کشانی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پھلیں بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ زاہد بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر میر نظام بلوچ سابقہ ضلعی صدر عبیداللہ بلوچ طاہر موسیٰ رفیق بلوچ جاسم ملازئی عبدالقدیر بلوچ قاسم بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مفتی صفی اللہ بلوچ قاضی عبدالواحد جمعیت علمائے اسلام کے سردار ظفر گچکی سول سوسائٹی کے مصطفیٰ کمال چاکر بلوچ محمد بلوچ مسلم لیگ ن کے یاسر بلوچ سوردو سول سوسائٹی کے چاکر صدیق بلوچ و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہوئی تھیں انہوں نے کہا ہے کہ خانہ و مردم شماری پنجگور کی زیست و مرگ کا سوال ہے اس میں سب سے اہم رول ٹیچرز کی ہے اسکے اس مردم و خانہ شماری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے رضا کاروں کو شامل کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے پنجگور میں انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندیش سب سے اہم ایشو ہے جس میں مشکلات کا سامنا ہے انٹرنیٹ ڈیٹا بندیش سے مردم و خانہ شماری شفاف نہیں ہوسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر و کمشنر مکران و دیگر ادارے مردم و خانہ شماری کو صاف شفاف طریقے سے چلانے کیلئے انٹرنیٹ ڈیٹا کی بحالی کو یقینی بنائیں آگر انٹرنیٹ ڈیٹا نہ ہو تو ابہام پیدا ہوسکتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی جانب سے ٹیچرز کو جو ٹیب دیا جارہا ہے جو مردم و خانہ شماری کیلئے استعمال ہوتے ہیں وہ ٹیب پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل لوگن نہیں ہوسکتے ہیں اور ڈی ایس ایل پر چلنے کیلئے ممکن نہیں ہے گورنمنٹ کی جانب سے خانہ و مردم شماری کیلئے جو ٹیب دیا جارہا ہے وہ صرف موبائل ڈیٹا سے چلے گی تب جاکے خانہ و مردم شماری شفاف طریقے سے ممکن ہوسکتی ہیں اجلاس میں تمام اوولڈررز نے اپنے آرا پیش کئے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے آنے والے اجلاس کو سربراہی میٹنگ کا نام دے کر ڈسٹرکٹ کے سربراہی میٹنگ کیلئے متفقہ رائے سے انہوں نے اجلاس پانچ فروری صبح گیارہ بجے جامہ مسجد چتکان میں دوبار منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں بہت سے فیصلے ممکن ہونگیں اس کے بعد ہر یونین کونسل و بلاک میں کمیٹیاں تشکیل دی جانے کا فیصلہ ودیگر معاملات کو عملی شکل دیا جائے گا*