BNC OFFICAL WEBSITE

 بزدلانہ کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان


*کوئٹہ (بی این سی نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کچھی میں لیویز پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کاروائیوں سے سیکورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتافورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تخریب کاروں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مرحوم اہلکار کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔


*

Post a Comment

أحدث أقدم